مہر خبررساں نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ماسکو میں عالمی سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنا ہوگا ورنہ خطے کا امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ماسکو میں انٹرنیشنل سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پاکستان کی دیانت دارانہ کوششوں کا ہندوستان نے مثبت جواب نہیں دیا،
پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان شام پر امریکی حملے کو غیرملکی مداخلت سمجھتا ہے، شامیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ حکومت انہیں کرنی ہے اور یہ ان کا بنیادی حق ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شام میں مصالحت کیلئے آستانہ مذاکرات میں روسی کردار کو سراہتا ہے، پاکستان اس مقصد تک پہنچنے کے لئے روس کے اقدامات کی حمایت کرے گا جبکہ روس کو افغانستان میں استحکام لانے کے عمل کی قیادت کرنا چاہیے۔
پاکستانی کی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کیق راردادوں کے مطابق حل کرنے پر تاکید
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ماسکو میں عالمی سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنا ہوگا ورنہ خطے کا امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
News ID 1872087
آپ کا تبصرہ